Live Updates

الیکشن کمیشن:پی ٹی آئی کےشاہ محمد خان اورگل بازملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے پرنااہل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 ستمبر 2017 17:03

الیکشن کمیشن:پی ٹی آئی کےشاہ محمد خان اورگل بازملک دشمن سرگرمیوں میں ..
پشاور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21ستمبر2017ء ) : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اور ممبرضلع کونسل کونااہل قراردے دیاہے،تحریک انصاف کے دونوں ارکان کانام ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے پرفورتھ شیڈول میں بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے معاون خصوصی ملک شاہ محمد خان اور ممبرضلع کونسل گل بازخان کیخلاف نعیم خان نے درخواست دائرکررکھی تھی کہ دونوں ارکان ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں،اور دونوں کانام فورتھ شیڈول میں شامل ہے۔

چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 4رکنی بنچ نے نعیم خان کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔جس میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی شاہ محمد خان اورممبرضلع کونسل بنوں گل بازخان کونااہل قراردے دیاہے۔واضح رہے پی ٹی آئی کے ایم پی اے شاہ محمد خان عام انتخابات 2013ء میں پی کے 72بنوں سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔تاہم ایم پی اے شاہ محمد خان اور ممبرضلع کونسل گل بازخان کوملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے پرنااہل قراردے دیاگیاہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات