نیول چیف نے پاکستان نیوی کیلئے پی او ایفکے تیار کردہ آرمز اینڈ ایمونیشن کاافتتاح کر دیا

پاکستان آرڈننس فیکٹریز کی مصنوعات کی کوالٹی سے بہت متاثر ہوں،پاکستان آرڈننس فیکٹریز پاکستان نیوی کے لیے مزید مصنوعات تیارکرے تعاون کو مزید وسعت دی جا ئے گی,نیول چیف کے مہمانوں کی کتاب میں درج تاثرات

جمعرات 21 ستمبر 2017 17:38

نیول چیف نے پاکستان نیوی کیلئے پی او ایفکے تیار کردہ آرمز اینڈ ایمونیشن ..
واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے پاکستان نیوی کے لیے پی او ایف کا تیار کردہ آرمز اینڈ ایمونیشن کاافتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آرڈننس فیکٹریز کی مصنوعات کی کوالٹی سے بہت متاثر ہوں،پاکستان آرڈننس فیکٹریز پاکستان نیوی کے لیے مزید مصنوعات تیارکرے تعاون کو مزید وسعت دی جا ئے گی ۔

جمعرات کو چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ، نشان امتیاز (ملٹری) نے پاکستان نیوی کے لیے پی او ایف کا تیار کردہ آرمز اینڈ ایمونیشن کاافتتاح کیا۔ اس موقع پر نیول چیف نے پی او ایف کے انجینئرز اور ہنرمندوں کی اعلیٰ صلاحیتوں کو سراہا اور پاکستان نیوی کے لیے تیار کردہ آرمز اینڈ ایمونیشن کی تیار ی میں شامل پی او ایف اور پاکستان نیوی کی ٹیم کو شاباش دی۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے پی او ایف آمد پر لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ نے نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ ، نشان امتیاز (ملٹری) کا پی او ایف ہیلی پیڈ پر استقبال کیا اور پی او ایف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر بورڈ ممبران اور پی او ایف کے سینئر افسران سے تعارف کرا یا گیا۔ عثمان علی بھٹی ڈائریکٹر ایکسپورٹس نے تفصیلی بریفنگ میں نیول چیف کو بتایا کہ پی او ایف کا بنیادی مینڈیٹ پاکستان کی مسلح افواج کو روایتی اسلحہ و گولہ بارود کی فراہمی ہے اور الحمد للہ پی او ایف اپنی مسلح افواج کی اسلحہ و گولہ بارود کی سو فیصد ضروریات پوری کر رہا ہے اورفاضل پیداواردنیا کے چالیس سے زیادہ ممالک کو برآمد بھی کر رہا ہے۔

پی او ایف نے ہمیشہ حالت جنگ و امن میں مسلح افواج کی طرف سے دیئے گئے اہداف کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا ہے۔ اس عظیم ادارے کو مستقبل میں خود کفالت اور اسلحہ سازی کے جدید رجحانات سے ہم آہنگ کیا جائے گا اس سلسلے میں پلانٹ اور مشینری کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔ نیول چیف نے پی او ایف کی دفاعی پیداوار کی صلاحیت پر اطمینان کاظاہر کیا اور پی او ایف میں تیار ہونے والی مصنوعات کے اعلیٰ معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی کومادر وطن کے عظیم دفاعی پیداوار کے ادارے پی او ایف کی کارکردگی پر بجا طور پر فخر ہے۔

مہمانوں کی کتاب میں نیول چیف نے اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے لکھا کہ’’میں پاکستان آرڈننس فیکٹریز کی مصنوعات کی کوالٹی سے بہت متاثر ہوا ہوں اور پی او ایف کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے افسران اور ہنر مندوں کومبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے پاکستان نیوی کے لیے آرمز اینڈ ایمونیشن کی تیاری میں حصہ لیا۔پاکستان آرڈننس فیکٹریز پاکستان نیوی کے لیے مزید مصنوعات developکرکے اس تعاون کو مزید وسعت دی جا ئے گی ‘‘۔

متعلقہ عنوان :