متحدہ عرب امارات ، امارتی فٹ بال کھلاڑی مرنے سے بال بال بچا

جمعرات 21 ستمبر 2017 16:56

متحدہ عرب امارات ، امارتی فٹ بال کھلاڑی مرنے سے بال بال بچا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21ستمبر 2017ء) ذرائع کے مطابق امارتی فٹ بال کھلاڑی ماروان محمد گاڑی سے ہونے والےحادثے میں موت سے بال بال بچے ۔ محمد ماروان ح نےحال ہی میں نوجوانوں کی فٹ بال ٹیم میں شمولیت اختیار کی ہے،ماروان محمد اپنی ٹریننگ کے بعد راس الخیمہ سے واپس اپنے گھر دبئی جا رہے تھے کہ گاڑی کے راڈار سسٹم میں اچانک خرابی کے باعث کار حادثے کا شکار ہو کر بری طرح سے الٹ گئی۔

(جاری ہے)

ماروان محمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ گھر جا تے ہوئے گاڑی 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا رہے تھے کہ اچانگ گاڑی کے راڈار سسٹم نے کام کرنا بند کر دیا اور انکی گاڑی آگے کی جانب الٹ گئی ۔ خوش قسمتی سےانہیں کوئی چوٹ نہیں آئی اور وہ خیریت سے ہیں ۔ راس الخیمہ ٹریفک پولیس کنڑول روم سے حادثے کی اطلاع پر ایمبولینس اور پیرا میڈیکس سٹاف کے ساتھ ریکارڈ وقت میں جائے حادثہ پر پہنچی۔ پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماروان محمد کو اس حادثے میں کوئی چوٹ نہیں آئی تاہم گاڑی دائیں جانب سے بری طرح سے تباہ ہو چکی ہے۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔
متحدہ عرب امارات ، امارتی فٹ بال کھلاڑی مرنے سے بال بال بچا

متعلقہ عنوان :