چودھری نثار کو گھٹنے کی تکلیف ،ہسپتال آمد

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 21 ستمبر 2017 16:47

چودھری نثار کو گھٹنے کی تکلیف ،ہسپتال آمد
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21ستمبر 2017ء):سابق وزیر داخلہ چودھری نثارکی گھٹنے میں تکلیف کے باعث ہسپتال آمد ،گھٹنے کے ایکسرے بھی کروائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چودھری نثار طبیعت کی ناسازی کے باعث ہسپتال گئے۔چودھری نثار کے گھٹنے میں سخت تکلیف تھی ۔ڈاکٹروں نے مزید تشخیص کے لیے گھٹنے کا ایکسرے کیا جس کی رپورٹ نارمل آئی ۔ڈاکٹروں نے سابق وزیر داخلہ کو دائیں تجویز کرتے ہوئے آرام کا مشورہ دیا ۔