سانحہ ماڈل ٹاؤن میں تمام ملزمان نے ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کی،صابر شاکر

جمعرات 21 ستمبر 2017 16:41

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں تمام ملزمان نے ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کی،صابر ..
 لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21ستمبر2017ء):تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل رپورٹ کو منظر عام پر لانے سے روکا جا رہا ہے ،اس کیس میں تمام ملزمان نے ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کی ، شریف فیملی اس کیس کو بھی پانامہ کیس کی طرح الجھانے کی کوشش کر رہی تھی ۔ انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن جب انکوائری کر رہا تھا تو (ن) لیگ کے وکیلوں نے اس کیس کو الجھانے کی پوری کوشش کی کہ اس کا جواب فلاں شخص دے گا فلاں دے گا،اور شہباز شریف نے اپنے بیانوں میں بھی اپنے آپ کو معصوم ثابت کرنے کی کوشش کی، کمیشن انکوائری میں پولیس حکمران اور سیاستدانوں کے سب کے بیان علیحدہ علیحدہ تھے ۔

تمام ملزمان نے اپنا رویہ پانامہ کیس کی طرح رکھا ہوا تھا ،باقر نجفی کی رپورٹ کو منظر عام پر آنے کے بعد اب دوبارہ سے اس کیس کی تحقیقات کی جائیں گی اور اس کی وجہ سامنے آئے گی کہ اس میں کون لو گ ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اس رپورٹ کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہائی کورٹ کا رپورٹ کو پبلک کرنے کا فیصلہ درست عمل ہے جس سے ملزمان کی شناخت ہو گی ۔ ایسے لوگ بھی ظاہر ہوں گے جنہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے قبل ہی طاہرالقادری کو دھمکی دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ آپ پاکستان تشریف لائیں اور وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم مولانہ صاحب کو بتائیں گے جب وہ پاکستان تشریف لائیں گے ۔ مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کریں