وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا نوٹس لے‘ لاہور چیمبر

تجارتی اشیاء اور خام مال کی آمدو رفت متاثر ہونے سے تاجروں کی مشکلات بڑھ رہی ہیں‘ عبدالباسط، امجد علی جاوا، ناصر حمید خان

جمعرات 21 ستمبر 2017 16:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالباسط، سینئر نائب صدر امجد علی جاوا ر نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل پر زور دیا ہے کہ وہ ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی یقینی بنائے کیونکہ قلت کی وجہ سے نہ صرف لوگ پریشان ہورہے ہیں بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔

ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی طلب اور رسد کے درمیان ساٹھ فیصد تک فرق پیدا ہونے سے معاملات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، اکثر پٹرول پمپوں پر پٹرولیم مصنوعات میسر نہیں جبکہ جہاں قلیل مقدار میں موجود ہیں وہاں لمبی لائنیں لگی ہیں۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کم ہونے سے تجارتی اشیاء اور صنعتی خام مال کی آمد و رفت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے جس نے صنعتکار و تاجر برادری کے مسائل میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس پٹرولیم مصنوعات کا کم از کم بیس دن کے لیے ذخیرہ ہونا چاہیے لیکن وہ ااس اصول پر عمل نہیں کررہیں جس کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کا سنگین بحران پیدا ہوا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور اگر یہ کوتاہی ہے تو بھی سخت ایکشن لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :