چکوال، قصبہ میرا میں تین افراد نے غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کر دیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 16:41

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) قصبہ میرا میں تین افراد نے غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ کلر کہار خضر حیات نے استغاثہ دیا کہ اسے اطلاع ملی کے مسماة شمائلہ بیگم دختر ریاض ساکن میرا جو گھر سے چلی گئی تھی اور کچھ عرصے کے بعد واپس آئی تو اس کے والد ریاض ولد اکبر، امداد حسین اور صادق حسین پسران احمد خان نے صلاح مشورہ ہوکر امداد حسین نے سڑک پختہ پر لے جاکر اسلحہ آتشیں سے اسے قتل کیا اور نعش سڑک کے کنارے چھوڑ دی۔

(جاری ہے)

وجہ عناد غیرت کے نام پر قتل ہے کیونکہ مقتولہ اپنے والدین کی مرضی کے بغیر گھر سے چلی گئی تھی اور اس نے اپنی مرضی سے شادی کر لی تھی اور اب جب وہ واپس آئی تو والد نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ قتل کر دیا۔ سب انسپکٹر مختار احمد نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :