چکوال، قصبہ ڈھوک میکن تھانہ صدر میں دو افراد نے فائرنگ کر کے سرکاری ملازم کو شدید زخمی کر دیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 16:41

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) قصبہ ڈھوک میکن تھانہ صدر میں دو افراد نے فائرنگ کر کے سرکاری ملازم کو شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

بابر ولد نواز نے پولیس کو بتایا کہ وہ اے سی آفس کلر کہار میں ملازم ہے ڈیوٹی پر جانے کیلئے نکلا تو ملزمان عرفان ولد اشرف اور رضوان ولد فیروز آگئے اور انہوں نے سیدھے فائر بانیت قتل کیے جو اسے بائیں اور دائیں ٹانگ پر لگے۔ وجہ عناد سابقہ رنجش ہیں۔ اے ایس آئی ضمیر حسین نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :