چکوال، 12لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے والے جعلساز کیخلاف سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیاگیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 16:41

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) 12لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے والے جعلساز کیخلاف سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔فیروز اکبر کہوٹ ولد ارشد محمود ساکن محلہ ڈھوک فیروز نے پولیس کو درخواست دی کہ محمد ساجد ولد غلام سرور ساکن ضلع مظفر گڑھ ان کے بھٹے پر بطور میٹ کام کرتا تھا۔

(جاری ہے)

جس کو رقم مبلغ 12لاکھ روپے دی گئی جس کے بدلے میں اس نے ایک چیک دیا جسے کیش کرانے کیلئے بھیجا گیا تو وہ ڈس آنر ہوگیا۔ اے ایس آئی شکیل احمد نے جعلساز میٹ کیخلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :