محرم الحرام کے دوران چکوال شہر کے چار اہم مقامات پر بڑے حساس کیمرے نصب کر دیئے گئے

جمعرات 21 ستمبر 2017 16:41

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) محرم الحرام کے دوران چکوال شہر کے چار اہم مقامات پر بڑے حساس کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں جبکہ دیگر ضلع کے 100حساس مقامات پر بھی سی سی ٹی وی کیمرے لگا دیے گئے ہیں اور محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر نے جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں اے ڈی سی جی شجاع قطب بھٹی ، چیئرمین ملک نعیم اصغر اعوان، چوہدری محمد علی خان، چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابرسلیم محمود، مرکزی انجمن تاجران ضلع چکوال کے صدر رضوان فاروقی، انجمن تاجران تلہ گنگ کے صدر ملک ظفر اقبال، تحریک خدام اہلسنت کے چوہدری محمد رفیق، سید بہادر خان ،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز ملک سعید احمد اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ضلع چکوال میں محرم کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تھانہ سے لیکر تحصیل سطح تک میٹنگز کر لی گئی ہیں اور الحمد اللہ مجموعی طور پر تمام فریقین نے امن ، بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس موقع پر چوہدری محمد رفیق اور چوہدری محمد علی خان نے کیے جانے والے تمام انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا۔ کور کمیٹی میں میڈیا اور دیگر تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے محرم کے دوران امن وامان قائم رکھنے کیلئے اپنے پورے تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :