سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) ہی مزدوروں کی حقیقی تنظیم ہے ،چوہدری محمدیٰسین

تنظیم نے رنگ ،نسل اور مذہب سے بالا تر ہو کر ملازمین کی بلاتفریق خدمت کی ہے ،تمام مسلم اور مسیحی ملازمین کو یکساں مراعات دلوائی ہیں ، استقبالیہ تقریب سے خطاب

جمعرات 21 ستمبر 2017 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) ہی مزدوروں کی حقیقی تنظیم ہے جس نے رنگ ،نسل اور مذہب سے بالا تر ہو کر ملازمین کی بلاتفریق خدمت کی ہے اور تمام مسلم اور مسیحی ملازمین کو یکساں مراعات دلوائی ہیں ،ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی ،20%سپیشل الائونس بمعہ بقایاجات ،کیپیٹل الائونس ،ملازمین کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر مراعات مزدور یونین کا ہی طرہ امتیاز ہے جبکہ دوسری جانب مزدور دشمن ٹولہ جو ملازمین کا عید الائونس اور پلاٹوں کی الاٹمنٹ رکوانے کے بعد اب ملازمین کو ڈبل تنخواہ کا جھانسہ دے رہا ہے لیکن سی ڈی اے کا با شعور محنت کش اس ٹولے کے چنگل میں نہیں آئے گا بلکہ حق اور سچ کی خاطر سی ڈی اے مزدور یونین کا ساتھ دے گا ، انشاء اللہ ریفرنڈم جیتنے کے بعد سی ڈی اے ملازمین کے باقی ماندہ مطالبات جن میں سی ڈی اے ملازمین کے بچوں کی بھرتی ،ملازمین کے پلاٹوںکی الاٹمنٹ شامل ہیں انہیں ترجیح بنیادوں پر حل کروایا جائے گا ، جن سی ڈی اے ملازمین کی لائن آف پروموشن نہیں تھی سی ڈی اے مزدور یونین کے مطالبے پر انتظامیہ نے سرکلر جاری کردیا ہے کہ جلد از جلد تمام ملازمین جنکی لائن آف پروموشن نہیں ہے ان کے کوائف جمع کروائے جائیں تاکہ ان کی لائن آف پروموشن بن سکے ،ان خیالات کا اظہار سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمدیٰسین نے سی بی اے کمیٹی مینٹی نینس ڈائریکٹوریٹ انکوائری G-8کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،صدراورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی ،چیف آرگنائزر حاجی مشتاق احمد شاہد ،عزت خان ،زاہد حسین بھٹی ،احسان اللہ خان ،لالہ رحمان ،ظفر ستی ،امین جان ،رانا نسیم ،ملک سلیمان ،ملک عزیز ،منظور مسیح ،انورمسیح ،شیخ نثار ،زاہد عباسی سمیت سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے ملازمین جانتے ہیں کہ انکے حقوق کی ضامن تنظیم صرف اور صرف سی ڈی اے مزدور یونین ہے جس نے ادارے کی تقسیم اور شعبہ سینی ٹیشن کی نجکاری کے خلاف ملک کی اعلیٰ عدلیہ میں کیس دائر کیے ہوئے ہیں جبکہ مزدور دشمن ٹولہ ادارے کی تقسیم پر خاموش ہے ،انشاء اللہ سی ڈی اے کے ملازمین ان ہارے ہوئے جواریوں کو ریفرنڈم میں عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :