کیش نکلوانے والی مشین اے ٹی ایم پچاس برس کی ہو گئی

پہلی مشین پچاس برس قبل امریکہ کے ایک بینک میں تجرباتی طور پر لگوائی گئی تھی

جمعرات 21 ستمبر 2017 16:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) کیش نکلوانے والی مشین اے ٹی ایم پچاس برس کی ہو گئی،پہلی مشین امریکہ میں ایک بنک نے تجرباتی طور پر لگائی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق بنک سے کیشن نکلوانے والی مشین جسے اے ٹی ایم کہتے ہیں پچاس برس پہلے منظر عام پر آئی تھی ۔ امریکہ میں ایک بینک نے ستمبر 1969ء کو ایک مشین لگائی جو ایک الیکٹرانک کارڈ کے ذریعے ایک مخصوص رقم نکالتی تھی ۔

(جاری ہے)

آج دنیا بھر میں اس مشین کا استعمال عام ہے ، صرف امریکہ میں تیس لاکھ اے ٹی ایم مشینیں ہیں جو بینکوں کے علاوہ شاپنگ مالز اور دوسری اہم جگہوں پر لگی ہیں ۔ وقت کیساتھ ساتھ اے ٹی ایم میں جدت آئی اور اب یہ کیش نکلوانے کے علاوہ کیش اور بل جمع بھی کرتی ہیں ۔مشینوں کو مزید محفوظ بنانے کے لئے اب بائیو میٹرک نظام متعارف کروا دیا گیا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مشینوں کا زمانہ جلد ختم ہونے والا ہے کیونکہ آن لائن بینکنگ ، موبائل فونز اور کمپیوٹر نے رقم کا لین دین مزید آسان اور محفوظ بنا دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :