ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی ارشد محمود سابقہ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی سے ملاقات

اساتذہ کی بہترین تربیت اور طالب علموں کے تعلیمی رجحانات کو پرکھنے کے ماڈیول تیار کیے جائیں گے‘طارق محمود

جمعرات 21 ستمبر 2017 16:40

ْ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن (پیف)کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے صدر دفتر میںملزMILLS(Multiple Intelligences,Learning,Leadership,Success&Skills) کے ایم ڈی ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ارشد محمودسابقہ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی سربراہی میں چار رکنی وفد سے ملاقات کی ۔اس وفد کی ملاقات کا مقصد پیف کے مفت تعلیم کے منصوبوں کے بارے آگاہی حاصل کرنا تھا۔

ایم ڈی پیف طارق محمود نے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیف کے پارٹنر سکولوں میں اساتذہ ریڑھ کی ہڈی جیسی حیثیت رکھتے ہیں ۔ اساتذہ کی تربیت کی ذمہ داری پیف کا کنٹی نیوئس پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام(سی پی ڈی پی) بطریق احسن سرانجام دے رہا ہے۔اساتذہ کی جدید موضوعات پر تربیت کی جاتی ہے تاکہ پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کو نئے تعلیمی تصورات سکھانے میں مدد ملے۔

(جاری ہے)

ایم ڈی پیف نے مزید کہاکہ پیف کے تعلیمی منصوبوں سے پنجاب بھر کے پسماندہ طبقات مفت اور معیار ی تعلیم کی سہولت سے بھرپور مستفید ہور ہے ہیں۔اس وفد میں لیفٹیننٹ جنرل (ر)ارشد محمودکے ساتھ عمیر ارشد،عبداللہ ریاض ،آمنہ بتول اور رضوان موجود تھے۔ ایم ڈی ملز نے سی پی ڈی پی میں دلچسپی کا اظہار کیا اور اس ضمن میں تربیت اساتذہ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا ۔اس دوران پیف کی جانب سے اے ڈی یوڈائریکٹر کرنل ہمایوں ستار،ڈائریکٹر ای وی ایس ثمینہ نواز ،ڈائریکٹر ایف اے ایس شاہد سلیم ، ڈائریکٹر این ایس پی شفیق احمداورڈائریکٹر سی پی ڈی پی عائشہ نعمان بھی ایم ڈی پیف کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :