ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر آفس اوستہ محمد میں اعلی سطح کا اجلاس

محرم الحرام کے حوالے سے پورے ضلع بھر میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کئے جائیں گے ،جلوس کے روٹ کی نگرانی کی جائے ، آنے جانے والے لوگوں پر سخت نظر رکھی جائے،طارق قمر بلوچ

جمعرات 21 ستمبر 2017 16:40

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) محرم الحرام کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر آفیس اوستہ محمد میں اعلی سطح کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر جعفرآباد طارق قمر بلوچ کے ہوا ۔جس میں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد طارق قمر بلوچ اے ایس پی جعفرآباد فہد علی کھوسہ اسسٹنٹ کمشنر کپیٹن(ر) ذوالفقار علی، ایکسین کیرتھر کینال ریاض بلوچ، ایس ڈی او واپڈا محمد دین انصاری، شعیہ علماء کونسل کے میر ممتاز عمرانی، ڈاکٹر اعجاز علی لاشاری، تحصیلدار ارشد علی جمالی،پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے مرکزی کوارڈینیٹرڈاکٹر ممتاز بروہی صحافیوں اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی سی جعفرآباد نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے پورے ضلع بھر میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کئے جائیں گے ،جلوس کے روٹ کی نگرانی کی جائینگی اور آنے جانے والے لوگوں پر سخت نظر رکھی جائیگی، ممتاز علی عمرانی نے کہا یوم عاشعور کے حوالے سے ہمیں پولیس کے ساتھ ایف سی فورس بھی دیں اور جو ہمارے جائز مطالبات ہیں ان پر عمل درآمد کریں اے ایس پی جعفرآباد نے کہا کہ اوستہ محمد گنداخہ میں بھاری پولیس نفری تعنیات کرکے ماتمی جلوسوں کی سخت نگرانی کریں گے اور ہر شخص کی تلاشی لیکر پھر اسکو اندر جلوس میں داخل ہونے دیں جلوسوں کے روٹ کو سیل کریں گئے اس موقع ڈی سی جعفرآباد نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے آفیسران کو سختی سے ہدایت جاری کئے ہیں وہ شہر میں صفائی کے نظام کو درست بنائیں اور واپڈا والوں کو چاہے کہ جلوسوں کے روٹ کے بجلی ہروقت فراہم کریں تاکہ ماتمی جلوسوں میں عزادروں کو کوئی دشواری نہیں ہو محرم الحرام کے ماہ ہم کو صبر بھائی چارہ کا درس دیتا ہے حضرت امام حسین نے عظیم قربانی دیکر اسلام کا نام روشن کیا ہے سنی ہو یا شعیہ ہم آپس میں ایک ہیں اور یوم عاشور کے ماتمی جلوسوں کی نگرانی کریں گے جس کے لئے ہم نے پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی کے جوان بھی تعینات کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جلوس میں شامل ہونے والوں کو پاس کارڈ جاری کئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوریج کیلئے صحافی برادری کو بھی پاس کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :