ایس ایس پی ٹریفک کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی اجلاس،ایس پی ٹریفک سمیت چاروں زونل ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کی شرکت

مجالس ،177 جلوسوں کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے ،شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے پلان مرتب کیا گیا دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،ملک مطلوب احمد اعوان

جمعرات 21 ستمبر 2017 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) ایس ایس پی ٹریفک کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میںایس پی ٹریفک سمیت چاروں زونل ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کی شرکت ۔اجلاس میں محرام الحرام کے سلسلے میں ہونیوالی 909مجالس اور نکالے جانیوالی177 جلوسوں کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے پلان مرتب کیا گیا،تمام افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔

ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد اعوان نے کہا ہے کہ دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دوران محرم الحرام شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایس ایس پی ٹریفک کی زیر صدارت ITPہیڈکوارٹر میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشید ،چاروں زونزکے ڈی ایس پیزاور انسپکٹرز صاحبان نے شرکت کی،اجلاس میں دوران محرم الحرام کے دوران اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی909 مجالس اور 177جلوسوں کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے حکمت عملی اختیار کرنے پر غور کیا گیااور ٹریفک پلان کو حتمی شکل دی گئی،ایس ایس پی ٹریفک نے تمام زونز کے ڈی ایس پیز کو ہدایات جاری کر دی ہیں اور کہا کہ اپنے اپنے زونز میں ہونیوالی مجالس اور جلوسوں کے روٹ کا خود جائزہ لیں،پارکنگ کے مناسب انتظامات کے ساتھ ساتھ ٹریفک ڈائیورشن کیلئے مطلوبہ اشیاء کی موجودگی یقینی بنائیں،انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں بند روڈ کو کھولنے کیلئے سپیشل اسکواڈ تشکیل دیا جائے جسکا انچارج انسپکٹر ہوگا،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد اعوان نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر استعمال تمام گاڑیوں ،موٹر سائیکل و دیگر مشینری کی انسپکشن بھی کی اور ہدایات دیں کہ اگر کسی گاڑی یا موٹر سائیکل میں کوئی فنی خرابی موجود ہے تو فوری درست کرایا جائے ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،انہوں نے معمول کی رخصت پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :