قوم ملک اب کسی کو ملک کی تعمیر و ترقی کا سفر روکنے نہیں دے گی‘عرفان دولتانہ

جمعرات 21 ستمبر 2017 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا کہقوم ملک کی تعمیر و ترقی کا فیصلہ کر چکی ہے اوراب وہ کسی کو ملک کی تعمیر و ترقی کا سفر روکنے نہیں دے گی اور قوم ترقی کے مخالفین کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے،سیاسی مخالفین کی سازشیں قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک و قوم کی ترقی کے لئے نوازشریف کا ساتھ دینا ضروری ہے ، نوازشریف نے ہمیشہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے ہیں ، یہ ہی وجہ ہے کہ ان کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے اور عوام ان کو اپنا حقیقی رہنما تصور کرتے ہیں، چار سالوں میں مسلم لیگ ن کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں ، یہ دور ترقی کا دور کہلائے گا ۔