اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیرنہیں، ماڈل ٹائون کے متاثرین کو انصاف ضرور ملے گا‘ شیخ رشید

یہ کہیں بھی چلے جائیں مظلوموں کی آہ سے نہیں بچ سکتے، ملوث پولیس افسران بھی کٹہرے میں لائے جائینگے

جمعرات 21 ستمبر 2017 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیرنہیں، ظالم کو سزا ضرور ملے گی اور ماڈل ٹائون کے متاثرین کو انصاف ملے گا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ماڈل ٹائون سانحے کی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کے حکم پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سیاست بدلنے جارہی ہے، ظالم کو سزا ضرور ملے گی، ماڈل ٹائون کے متاثرین کو انصاف ملے گا، ماڈل ٹائون میں ملوث پولیس افسران کو بھگایا گیا ہے، پہلے چور کی ماں کو پکڑا جائے گا، چور خود بخود پکڑے جائیں گے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ یہ کہیں بھی چلے جائیں مظلوموں کی آہ سے نہیں بچ سکتے، ملوث پولیس افسران بھی کٹہرے میں لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :