عاشورہ محرم کے بعد نشترک پارک میں تاریخی باسکٹ بال کورٹ کی تزین وآرئش کا کا م شروع کر دیا جائے گا۔مئیر کراچی

جمعرات 21 ستمبر 2017 16:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) میئر کر اچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ عاشورہ محرم کے بعد نشتر پارک میں تاریخی باسکٹ بال کورٹ کی تزین وآرئش کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز کر اچی سپورٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ وفد کی قیادت صدر ایسوسی ایشن اسلم خان کررہے تھے۔ اس موقع پر غلام محمدخان، خالد رحمانی ، عظمت اللہ خان جبکہ کے ایم سی کے محمدمرسلین ، سید سیف عباس حسنی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

وسیم اختر نے کہا کہ کر اچی میں جس بھرپور انداز میں کر اچی گیمز منعقدکرائی گئیں اس پر میں اپنی اور کے ایم سی کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور کراچی کے کھلاڑیوں اور کھیلوں کی تنظمیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ میں جب تک اس منصب پر موجود ہوں کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بھرپور انداز میں مدد کروں گا۔ وسیم اختر نے کہاکہ کراچی گیمز میں جس طرح ملک کے مختلف شہروں کی ٹیموں اور نیپال کی ٹیم شرکت کی یہ ہمارے لئے فخر بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ نشترپارک میں باسکٹ بال کورٹ کی نہ صر ف ترین وآرئش کی جائے گی بلکہ ایک آل پاکستان میئر کراچی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ اس موقع پر اسلم خان نے مئیر کراچی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :