ڈائو یونیورسٹی آف ھیلتھ سائنسز میں " پیشہ وارنہ زندگی میں مقاصد کا تعین" کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

جمعرات 21 ستمبر 2017 16:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اوجھا کیمپس میں ’’پیشہ وارنہ زندگی میں مقاصد کا تعین‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی نامور مصنف قاسم علی شاہ تھے۔ سیمینار میں وائس چانسلر ڈائو میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمد سعید قریشی، پرو وائس چانسلر ڈائو میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرخاور سعید جمالی،پرو وائس چانسلر ڈائو میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمد مسرور سمیت سینئر فیکلٹی اراکین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

قومی ادارہ ِ برائے ذیابطیس اور انڈوکرائنولوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر اختر بلوچ نے مہمانِ خصوصی کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قاسم علی شاہ نے کہا کہ پیشہ وارنہ زندگی میں اپنے مقاصد کا تعین کرنا ایک اہم مرحلہ ہے۔

(جاری ہے)

آج تک 1400 سے زائد ڈاکٹروں کو اس موٖضوع پر لیکچر دے چکا ہوں، ہمیں اپنے شعبے کے علاوہ ارد گرد کے ماحول سے بھی واقفیت ہونی چاہیے، اس کے باعث پیشہ ورانہ زندگی میں خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں، ہم ہر چیز کے لیے وقت نکالتے ہیں سوائے اپنی ذات کے۔

اپنی زندگی میںبہت ساری کامیابیا ں حاصل کرنے کے بعد ہمیں خوشی کی تلاش رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی تباہی کا ایک اہم سبب اپنے اند ر مختلف چیزوں کے بارے میں فکر مند رہنا اور زیادہ سوچ و فکر رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرسکون زندگی کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی خدمات لوگو ںکو فراہم کریں اور اپنے کاموں کو ایمانداری سے انجام دیں اس سے نہ صرف آپ کامیا ب ہوں گے بلکہ آ پ کے شعبہ کا نام بھی بلند ہو گا۔