جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر لانے سے انکاری نہیں ہیں ،صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 21 ستمبر 2017 16:34

جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر لانے سے انکاری نہیں ہیں ،صوبائی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-21ستمبر 2017ء):صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون پر جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے سے انکاری نہیں ہیں ،رپورٹ سے متعلق درخواست فل کورٹ میں زیر سماعت ہے ،کورٹ جو فیصلہ کرے گا اس پر عمل درآمد کریں گے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے عامی تحریک کی درخواست پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس پرصوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے یہ فیصلہ دیا ہے۔چیف جسٹس نے ایسی دس درخواستوں پر فل بنچ تشکیل دیاہوا ہے۔فل بنچ کو 25 ستمبر کو سماعت کرنی ہے۔عدالت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل درآمد کریں گے ۔ سنگل بینچ کے فیصلے پر بھی اعتراض نہیں لیکن فل کورٹ بینچ کے فیصلے کا انتظار کریں گے۔فی الحال نجفی کمیشن رپورٹ کھلنےکےفیصلےپرانٹراکورٹ میں اپیل کرینگے۔