سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات میں 5 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق بینچ منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی

جمعرات 21 ستمبر 2017 17:26

سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات میں 5 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق بینچ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات میں 5 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق بینچ منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔جمعرات کوچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو محکمہ اطلاعات میں 5ارب روپے سے زائید کرپشن ریفرنس میں شرجیل میمن اور دیگر کا کیس دوسری بینچ منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ملزمان کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ اسی کیس میں نیب کورٹ کی جانب ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کو چیلنج کر رکھا ہے۔ وارنٹ کے معاملے پر درخواستیں سننے کے لئے اسپیشل بینچ منظور کر رکھی ہے۔ عدالت نے ریماکس دیئے کہ اس کیس میں تین مزمان کے وکلاء نے دلائل مکمل کر لئے ہیں کسی دوسری بینچ کو منتقل نہیں کر سکتے۔ عدالت نے مقدمہ دوسری بینچ کو منتقل کرنے درخواست مسترد کردی۔

متعلقہ عنوان :