احتساب عدالت نے پاکستان اسٹیل میں کروڑوں روپے کرپشن کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی

جمعرات 21 ستمبر 2017 17:26

احتساب عدالت نے پاکستان اسٹیل میں کروڑوں روپے کرپشن کی سماعت 27 ستمبر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) احتساب عدالت نے پاکستان اسٹیل میں کروڑوں روپے کرپشن کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔جمعرات کوکراچی کی احتساب عدالت کے روبروپاکستان اسٹیل میں کروڑوں کی کرپشن سے متعلق سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سابق چئیرمین اسٹیل مل معین آفتاب عدالت میں پیش ہوئے۔ فاضل جج کے رخصت کے باعث سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ نیب ریفرنس کے مطابق معین آفتاب نے 2007 میں پاکستان اسٹل میں بطور چیئرمین من پسند افراد کو غیر قانونی ٹھیکے جاری کیے۔ ٹھیکوں کی مد میں قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔ معین آفتاب ریفرنسز میں ضمانت پر رہا ہیں۔

متعلقہ عنوان :