سندھ ہائی کورٹ کی ایس آئی یو ٹی کے لیئے مختص 22 ایکڑ زمین سے متعلق نیب کو تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 21 ستمبر 2017 17:26

سندھ ہائی کورٹ کی ایس آئی یو ٹی کے لیئے مختص 22 ایکڑ زمین سے متعلق نیب ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ضلع سکھر میں ایس آئی یو ٹی کے لیئے مختص 22 ایکڑ زمین سے متعلق نیب کو تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔جمعرات کوچیف جسٹس سمدھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ضلعہ سکھر میں ایس آئی یو ٹی کے لئے مختص 22 ایکڑ زمین الاٹ کرنے سے متعلق سماعت ہوئی۔

پراسیکیوٹر نیب نے بتایا کہ انکوائری مکمل کرلی ہے جمعہ کو منظوری کے لئے چیئرمین نیب کو ارسال کریںگے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کمشنر سکھر نے الاٹمنٹ منسوخ کردی ہے۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ سکھر کے وکلا کسی نیک کام میں بھی آگے آجائیں۔ ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کراچی سے خیبر میل گاڑی میں سفر کرکے سکھر پہچتے ہیں۔

(جاری ہے)

سکھر میں ایس آئی یو ٹی کے لئے الاٹ شدہ زمین ہے۔

اس پر قبضہ کے لئے نظر جمائے بیٹھے ہیں۔ عدالت نے ریماکس میں کہا کہ زمین پر کوئی قبضہ نہیں ہونا چاہئے وہاں کوئی غیر قانونی کیبن بھی نہیں ہونی چاہیئے۔ چیف جسٹس نے ریماکس میں کہا کہ اگر زمین پر قبضہ ہوا تو ایس ایچ کو جیل میں ڈالیں گے اور ایس ایس پی کیخلاف بھی مقدمہ درج کریں گے۔ عدالت نے نیب کو تحقیقات بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :