سندھ ہائی کورٹ نے چکرا گوٹھ میں سیاسی بنیادوں پر تعمیر کی گئی دیوار فوری گرانے کا حکم دے دیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 17:26

سندھ ہائی کورٹ نے چکرا گوٹھ میں سیاسی بنیادوں پر تعمیر کی گئی دیوار ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے چکرا گوٹھ میں سیاسی بنیادوں پر تعمیر کی گئی دیوار فوری گرانے کا حکم دے دیاہے۔جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو چکرا گوٹھ میں دیوار کا تنازعہ سے متعلق سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ دیوار سیاسی چپقلش کے باعث بنائی گئی ہے۔ دیوار پیپلز پارٹی کے علاقائی عہدیداروں نے بنائی ہے۔ عدالت نے ایس ایچ او زمان ٹائون کو کو حکم دیا کہ جیسے ہی عدالتی احکامات ملے فوری عمل کیا جائے۔ عدالت نے 24 اکتوبر تک ایس ایچ او زمان ٹائون سے رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :