ایڈیشنل چیف سیکرٹری خواجہ شمائل احمد کے تبادلے کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے عہدے کے لئے افسران میں دوڑ شروع ہو گئی

جمعرات 21 ستمبر 2017 17:18

ایڈیشنل چیف سیکرٹری خواجہ شمائل احمد کے تبادلے کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری خواجہ شمائل احمد کے تبادلے کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے عہدے کے لئے افسران میں دوڑ شروع ہو گئی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی اسامی کے لئے اس وقت سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک، سیکرٹری بلدیات محمد اسلم کمبوہ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو میاں مشتاق احمد میدان میں ہیں ، الطاف ایزد خان، کیپٹن (ر)جہانزیب خان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میجر(ر)اعظم سلیمان خان کا نام بھی افسر شاہی کے حلقوں میں لیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی تعیناتی اور موجودہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے ریلیو کرنے کا فیصلہ وزیر اعلی پنجاب خود کریں گے۔