ْ لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹان کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیدیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 17:18

ْ لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹان کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹان کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹان کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت جسٹس مطاہر علی نقوی نے کی2 روز قبل وکلا نے اپنے دلائل مکمل کرلیے تھے جس کے بعد جسٹس مطاہر علی نقوی نے جمعرات کوحکم دیا ہے کہ جوڈیشل انکوائری رپورٹ کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے تاکہ متاثرین کو انصاف ملے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سانحہ ماڈل ٹان کی تحقیقات کیلئے جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں کمیشن بنایا گیا تھا جس نے 2015 میں اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کے حوالے کردی تھی ۔ پنجاب حکومت نے رپورٹ پبلک کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد متاثرین نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے عوام کاعدلیہ پر اعتماد بحال ہوا ہے، فیصلہ منظر عام پر آنے پر پتہ چل جائے گا کہ شہباز شریف واقعی سانحہ ماڈل ٹان کے ذمہ دار ہیں۔

متعلقہ عنوان :