اگر اسحاق ڈار استعفیٰ دینے کو تیار نہیں تو وزیراعظم کی ذمہ داری ہے کہ وہ وزیر خزانہ لائیں،

ملک میں معاشی بحران ہے اسحاق ڈار اپنا بھی نقصان کررہے ہیںاور ملک کا بھی ،حکومت کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 ستمبر 2017 17:18

اگر اسحاق ڈار استعفیٰ دینے کو تیار نہیں تو وزیراعظم کی ذمہ داری ہے کہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر اسحاق ڈار استعفیٰ دینے کو تیار نہیں تو وزیراعظم کی ذمہ داری ہے کہ وہ وزیر خزانہ لائیں،ملک میں معاشی بحران ہے اسحاق ڈار اپنا بھی نقصان کررہے ہیں،اور ملک کا بھی نقصان کررہے ہیں،حکومت کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اسحاق ڈار کو اس وقت ہی استعفیٰ دے دینا چاہیے، جب سپریم کورٹ نے ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا کہاتھا، اسد عمر نے کہا کہ ملک میں معاشی بحران ہے،اگر اسحاق ڈار اسعفیٰ دینے کو تیار نہیں تو وزیراعظم کی ذمہ داری ہے، کہ وہ نیا وزیر خزانہ لائیں،انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار اپنا بھی نقصان کررہے ہیں اور ملک کا بھی نقصان کررہے ہیںِ،حکومت کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے،قانون سب کے لیے برابر ہوتا ہے۔