اداروں کے خلاف باتیں کرنا کسی کو زیب نہیں دیتا،

سب کو محتاط ہونا چاہیے،بدقسمتی سے پاکستان میں سیاسی تنائو ہے، اسحاق ڈار آئیں آکر اپنا دفاع کریںگے،مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عبدالقیوم کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 ستمبر 2017 17:18

اداروں کے خلاف باتیں کرنا کسی کو زیب نہیں دیتا،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنا کسی کو زیب نہیں دیتا،سب کو محتاط ہونا چاہیے،بدقسمتی سے پاکستان میں سیاسی تنائو ہے، اسحاق ڈار آئیں گے اور اپنا دفاع کریںگے،جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقیوم نے کہا کہ اسحاق ڈار وزیر خزانہ ہیں،قانون کے مطابق ان کے حقوق ہیں دفاع کے لیے ،انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو سرخرو بھی کرنا ہے ، وہ آئیں گے اور اپنا دفاع کریں گے، سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنی کسی کو زیب نہیں دیتا، سب کو محتاط ہوناچاہیے ، بدقسمتی سے پاکستان میں سیاسی تنائو ہے، دوہرے معیار ٹھیک نہیں۔