پرویز مشرف نے بے نظیر قتل کا ذمہ دار آصف زرداری کو قرارد یدیا

بی بی کے قتل سے مجھے نقصان اور زرداری کو فائدہ ہوا،مرتضی بھٹو کو بھی زرداری نے قتل کروایا،بھٹو خاندان کی تباہی کا ذمہ دار زرداری ہے ،بے نظیر اور مرتضی بھٹو کے قتل میں آصف زرداری کو فوری طور پر گرفتار کیاجائے،پہلے میں خاموش رہا مگر آصف زرداری نے پہلی مرتبہ میرا نام لے کر بی بی قتل کا الزام مجھ پر لگایا، یقین ہے کہ اگر تحقیقات کی جائیں تو قاتل کا پتہ چل جائے گا اور وہ زرداری ہے،آصف زرداری لوگوں کی توجہ اپنے اوپر سے ہٹا کر میری طرف مبذول کروانا چاہتا ہے،آصف زرداری کے جیل کے ساتھی خالد شہنشاہ اور رحمن ملک کو کس تجربے کی بنیاد پر بی بی کی سیکورٹی کی ذمہ داریاں دی گئیں بی بی قتل کے بعد خالد شہنشاہ کو اور پھر خالد شہنشاہ کے قاتل کو کس نے ختم کروایا،رحمن ملک جو بی بی کی سیکورٹی کے انچارج تھے بھاگ کر اسلام آباد کیوں چلے گئی ،بی بی کی واپسی کا روٹ کیوں اور کس نے تبدیل کروایا سابق صدر پرویز مشرف کا بلاول،بختاور ،آصفہ سمیت بھٹو خاندان کے نام ویڈیو پیغام

جمعرات 21 ستمبر 2017 17:14

پرویز مشرف نے بے نظیر قتل کا ذمہ دار آصف زرداری کو قرارد یدیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے بے نظیر قتل کا ذمہ دار آصف علی زرداری کو قرارد یتے ہوئے کہا ہے کہ بی بی کے قتل سے مجھے نقصان اور زرداری کو فائدہ ہوا،مرتضی بھٹو کو بھی آصف زرداری نے قتل کروایا،بھٹو خاندان کی تباہی کا ذمہ دار زرداری ہے ،بے نظیر اور مرتضی بھٹو کے قتل میں آصف زرداری کو فوری طور پر گرفتار کیاجائے،پہلے میں خاموش رہا مگر آصف زرداری نے پہلی مرتبہ میرا نام لے کر بی بی قتل کا الزام مجھ پر لگایا،آصف زرداری کی للکارا میری برداشت سے باہر ہے ، جواب ضرور دوں گا،یقین ہے کہ اگر یہ تحقیقات کی جائیں تو قاتل کا پتہ چل جائے گا اور وہ آصف علی زرداری ہے،آصف زرداری لوگوں کی توجہ اپنے اوپر سے ہٹا کر میری طرف مبذول کروانا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بے نظیر بھٹو قتل کیس کے حوالے سابق صدرپرویز مشرف نے بھٹو خاندان اور بی بی قتل کیس سے منسلک لوگوں کیلئے اپنے اہم پیغام میں کہا کہ میں بلاول ، آصفہ ، بختاور اور بھٹو خاندان سمیت تمام سندھی بھائیوں اور بی بی قتل سے منسلک تمام پاکستانیوں سے مخاطب ہوں،مرتضی بھٹو کو آصف زرداری نے قتل کروایا،بے نظیر اور مرتضی بھٹو کے قتل میں آصف زرداری کو فوری طور پر گرفتار کیاجائے،راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر قتل کیس کا جو فیصلہ سنایا اس پر سب پاکستانیوں کو تشویش ہے،ایس پی سعود اور خرم شہزاد جیسے اچھے افسران کو 17 ، 17 قید کی سزا سنائی گئی مگر جیل میں بند اصل دہشت گردوں کو چھوڑ دیا گیا،میں خاموش رہا مگر آصف زرداری نے پہلی مرتبہ میرا نام لے کر بی بی قتل کا الزام مجھ پر لگایا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں پرویز مشرف نے کہا کہ آصف زرداری کی للکارا میری برداشت سے باہر ہے ، جواب ضرور دوں گا،میں بلاول ، آصفہ ، بختاور اور بھٹو خاندان سمیت تمام سندھی بھائیوں اور بی بی قتل سے منسلک تمام پاکستانیوں سے مخاطب ہوں،میرا تجزیہ ثابت کرے گا کہ بے نظیر بھٹو کا قاتل کون ہے ،بے نظیر بھٹو اور مرتضی بھٹو کے قتل سمیت بھٹو خاندان کی تباہی کا ذمہ دار زرداری ہے مرتضی بھٹو اور بی بی کے قتل کی تحقیقات زرداری نے اپنے پانچ سالہ دور صدارت میں نہیں کروائی ،کسی بھی قتل کیس میں دیکھنا چاہئے کہ اس کا فائدہ یا نقصان کسے ہوا ، بی بی کے قتل سے مجھے نقصان اور زرداری کو فائدہ ہوا،یہ ثابت شدہ ہے کہ بے نظیر کو بیت اللہ محسود اور اس کے لوگوں نے قتل کیا ، دیکھنا یہ ہے کہ اس سازش کے پیچھے کون تھا،بیت اللہ نے مجھ پر حملے کروائے وہ میرا دشمن ہے میں اور حکومت پاکستان اسے ختم کرنا چاہتے تھے میرا اس کے ساتھ رابطہ نہیں ہو سکتا تھا،دوسرا یہ ہو سکتا ہے کہ افغان خفیہ ایجنسی خاد ، افغان صدر کرزئی یا طالبان کے ذریعے بیت اللہ محسود سے یہ کام کروایا گیا ہو،کرزئی سے میرے تعلقات کشیدہ تھے اور میرے پاس ایسے لوگ نہیں تھے جن کے ذریعے میں اس پر اثر انداز ہو سکتا،زرداری اور ایک اور اہم شخصیت کے صدر کرزئی کے ساتھ اچھے تعلقات تھے ،ممکن ہے کہ بی بی کے قتل میں آصف زرداری اور افغانستان میں موجود اہم لوگ شامل ہوں ،میں تحفظ کا ذمہ دار نہیں تھا مگر تحقیقات کی جائیں کہ بلٹ پروف گاڑی کی چھت کٹوا کر کھڑی کس نے بنوائی،بے نظیر نے بہترین سیکورٹی میں دو گھنٹے تک عوام سے خطاب کیا اور گاڑی میں محفوظ بیٹھیں ۔

دیکھا جائے کہ انہیں کس نے فون کر کے گاڑی سے سر باہر نکالنے کا کہا ،بی بی کا یہ فون غائب کر کے دو سال بعد ثبوت ختم کر کے سامنے لایا گیا ،گاڑی کے اندر محفوظ بیٹھے صفدر عباسی ، ناہید خان ، مخدوم امین فہیم جیسے چشم دید گواہوں کو بیانات کے لئے عدالت میں کیوں نہیں بلایا گیا،آصف زرداری کے جیل کے ساتھی خالد شہنشاہ اور رحمن ملک کو کس تجربے کی بنیاد پر بی بی کی سیکورٹی کی ذمہ داریاں دی گئیں ،بی بی قتل کے بعد خالد شہنشاہ کو اور پھر خالد شہنشاہ کے قاتل کو کس نے ختم کروایا،رحمن ملک جو بی بی کی سیکورٹی کے انچارج تھے بھاگ کر اسلام آباد کیوں چلے گئے ،بی بی کی واپسی کا روٹ کیوں اور کس نے تبدیل کروایا،یقین ہے کہ اگر یہ تحقیقات کی جائیں تو قاتل کا پتہ چل جائے گا اور وہ آصف علی زرداری ہے،آصف زرداری لوگوں کی توجہ اپنے اوپر سے ہٹا کر میری طرف مبذول کروانا چاہتا ہے ۔