شاہد آفریدی کی ریٹائرمنٹ کے بعد قومی ٹیم کو ایک اور آفریدی مل گیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 17:07

شاہد آفریدی کی ریٹائرمنٹ کے بعد قومی ٹیم کو ایک اور آفریدی مل گیا
میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء)سابق کپتان شاہد آفریدی کی ریٹائرمنٹ کے بعد قومی ٹیم کو ایک اور آفریدی مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

شمالی وزیر ستان کے علاقے میرانشاہ میں کھیلے گئے امن کپ میں یو کے میڈیا الیون کے لیے کھیلنے والے سابق انڈر 19کرکٹر نثار آفریدی نے جنید خان اور شاہد آفریدی پر مشتمل پاکستانی بالنگ اٹیک کا جم کر سامنا کرتے ہوئے 70رنز سکور کیے اور اپنی ٹیم کے لیے سب سے زیاد ہ رنز سکور کرنے ولے کھلاڑی رہے ،20سالہ نثار آفرید ی اب تک فاٹاکی جانب سے 4لسٹ اے مقابلے کھیل چکے ہیں اور آگے مزید اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے قومی ٹیم میں شامل ہونے کے لیے پرعزم ہیں ۔