مقبوضہ کشمیر : دھماکے اور بھارتی فوجیوںکی فائرنگ میں تین شہری جاںبحق ،تیس زخمی

جمعرات 21 ستمبر 2017 17:06

مقبوضہ کشمیر : دھماکے اور بھارتی فوجیوںکی فائرنگ میں تین شہری جاںبحق ..
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) مقبوضہ کشمیرکے قصبے ترال میں ایک بم دھماکے میں ایک خاتون سمیت تین شہری جاں بحق اور تیس زخمی ہو گئے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ ترال میں بس اسٹینڈ کے قریب اس وقت ہوا جب کٹھ پتلی وزیر نعیم اختر کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا ۔نعیم اختر کے قافلے میں شامل بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںنے دھماکے بعد اندھادھند فائرنگ کی ۔

دھماکے میں غلام نبی ، محمد اقبال اور ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی فوجیوںاور پولیس اہلکاروںنے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تلاشی اور محاصرے کی ایک بڑی کارروائی شروع کی ہے ۔واقعے کے فورابعد لوگوںنے سڑکوں پر نکل بھارت کے خلاف زبردست مظاہرے کئے ۔ مظاہرین کاکہناتھا کہ بھارتی فوجیوںکی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہو ئے ہیں۔ ادھر بھارتی فورسز نے گزشتہ شب بانیہال میں جواہر ٹنل کے قریب ایک حملے میں ایک فوجی کی ہلاکت اور ایک افسر سمیت متعدد کے زخمی ہونے کے بعد بانیہال قصبے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔ حملہ آور فوجیوںسے دو رائفلیں بھی چھین کر لے گئے ہیں۔