قومی اسمبلی اجلا س ، اپوزیشن کے تابڑ توڑ سوالات اور حکو مت پر کڑی تنقید

ایم کیو ایم کا مردم شماری اور خواجہ اظہار الحق پر قاتلانہ حملے کیخلاف قومی اسمبلی اجلاس سے واک آ وٹ اب بھی دھمکیاں مل رہی ہیں ،حکومت ایم کیو ایم کے رہنمائوں کو سکیورٹی فراہم کرے، متحدہ فاٹا میں اصلاحاتی بل فاٹا کے سینیٹر اور اراکین قومی اسمبلی کے اتفاق رائے سے منظور ہوگا ، وفاقی وزیر عبدالقادر

جمعرات 21 ستمبر 2017 17:06

قومی اسمبلی اجلا س ، اپوزیشن  کے تابڑ توڑ  سوالات اور حکو مت پر کڑی تنقید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) ایم کیو ایم نے مردم شماری کے خلاف اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحق پر قاتلانہ حملے کیخلاف قومی اسمبلی اجلاس میں جمعرات کے روز واک آئوٹ کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت ایم کیو ایم کے رہنمائوں کو سکیورٹی فراہم کرے رہنمائوں کو اب بھی دھمکیاں مل رہی ہیں وفاقی وزیر عبدالقادر نے کہا کہ فاٹا میں اصلاحاتی بل فاٹا کے سینیٹر اور اراکین قومی اسمبلی کے اتفاق رائے سے منظور ہوگا اصلاحاتی بل پر حکومت کام کررہی ہے پی ٹی آئی نے وفاقی دارالحکومت عوامی مرکز کو جلانے کی جج کی سربراہی میں تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا قومی اسمبلی کا اجلاس بشیر ورک کی صدارت میں جاری تھا جب اپوزیشن نے حکومت پر تابڑ توڑ سوالات اور تنقید کی بوچھاڑ کردی پاکستان تحریک انصاف کے اسد عمر نے کہا کہ اتوار بازار میں آگ لگنے سے کئی دکانیں جل گئی تھی اس کے بعد عوامی مرکز میں بھی آگ لگی جس کوبجھانے میں فائر بریگیڈ عملہ ناکام ہوا فائر بریگیڈ عملہ کے ساتھ متعلقہ سامان بھی موجود نہیں تھا عملہ ساتھ والی مسجد سے چٹائی لے کر آگ بجھانے میں مصروف رہے انہوں نے کہا کہ اس واقعات کی انکوائری کمیٹی حاضر سروس جج کے تحت قائم کی جائے جو واقعات کا تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے متاثرہ لوگوں کو معاوضہ دیا جائے اسلام کی تمام عمارتوں کی فائر آڈٹ کرایا جائے اور رپورٹ ایوان میں رکھی جائے کئی عمارتوں میں فائر بریگیڈ کا سامان بھی موجود نہیں ہے اس کے علاوہ فائر بریگیڈ سسٹم اور قوانین کا جائزہ لے اور پارلیمنٹ اس حوالے سے سخت اقدامات کرے تاکہ لوگوں کو سکیورٹی اور تحفظ فراہم کیاجاسکے وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے کہا کہ عمارتوں کی فائر آڈٹ کا حکم دیا گیاہے جلد آڈٹ مکمل ہوجائے گا حکومت اس حوالے سے اقدامات کررہی ہے ایم این اے یوسف تالپور نے کہا کہ تربیلا جھیل کو بھرنے کے لئے واپڈا حکام نے قوانین کی خلاف ورزی کی اور زیادہ پانی چھوڑ دیا گیا ہے جس سے حریف فضل کے لئے پانی کی کمی وہجائے گی 1530 فٹ کے بعد دو وفٹ روزانہ پانی کا ذخیرہ کرنا ہوگا جبکہ واپڈا حکام نے صرف ایک فٹ پانی ذخیرہ کیا تھا اس کی کٹوتی کی جارہی ہے وفاقی حکومت سندھ کے حصے کے فنڈز کم نہ کئے جائیں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے حکومت افسران میں بے یقینی کی صورتحال کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ وزراء ایوان میں آتے ہی نہیں جس سے ہمارے تحفظات دور ہوسکیں وزراء کو ایوان میں آکر ہمارے مطالبات اور سوالات کا جواب دینا ہوگا پی ٹی آئی کے سرور خان نے کہا کہ گزشتہ سال 550 تحریک التواء ایوان میں پیش کی گئیں لیکن سپیکر نے ہماری ان تحریکوں کو ایجنڈا میں شامل کئے بغیر آفس میں آفس میں نمٹا دیں اور ایوان میں زیر بحث نہیں لائی گئی انہوں نے کہا کہ سپیکر کو ان تحریکوں کوزیر بحث لائیں سرور خان نے سپیکر سردار ایاز صادق کے رویئے اور طریقہ کار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بہانے بازی کرنے کی بجائے ہمارے جائز مطالبات پر عمل کرنا ہوگا شاہ جی گل آفریدی نے پوائنٹ آف آرڈر پر کہا کہ فاٹا کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے فوری اقدامات کرنے اور فاٹا میںاصلاحات کا بل منظور کرانے کا الٹی میٹم دے دیا ہے نو نومبر سے قبل یہ منظور ہونا چاہیے تکمیل پاکستان اور مستحکم پاکستان چاہیے ہمیں عہدے نہیں چاہیے اس سیشن کو بڑھا کر اگلے ہفتے فاٹا اصلاحاتی بل منظور کرایا جائے ورنہ فاٹا کے عوام سڑکوں پر نکلیں گے اگر اصلاحات بل نہ منظور ہوا تو نو نومبر کو احتجاج ہوگا اس احتجاج میں تمام محب وطن لوگ شامل ہوں گے صرف مفاد پرست سیاستدان اس بل کی مخالفت کررہے ہیں سازش کے تحت مجھے فاٹا سیکرٹریٹ کے پارلیمانٹ سیکرٹری سے ہٹایا گیا مجھے ہٹانے میں ملک کا معزز شخصیت کا ہاتھ ہے لیکن میں فاٹا کے عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا لیکن میں ملک کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتا ہوں وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ فاٹا اصلاحات بل مسئلہ نہیں رہا ہے قومی سطح پر یہ مسئلہ زیر بحث آیا ہے سینٹ میں بحث ہوچکی ہے اور سینٹ کو یقین دہانی کرائی جاچکی ہے کہ تمام متعلقہ افراد سے رائے لی جاچکی ہے فاٹا کو ضم کرنے کے لئے آئینی ترمیم کی ضرورت نہعیں حکومت کی فاٹا اصلاحاتی بل بارے رائے سامنے آچکی ہے انہوں نے کہا کہ فاٹا سے آٹھ سینیٹر اور ایم این اے ہیں یہ متحد ہوکر اتفاق سے ہمیں رائے دے دیں ہم عمل کرینگے اپنی رائے زبردستی دوسرے کی رائے پر تھونپنا اچھا نہیں حکومت کے نزدیک فاٹا اصلاحات کوئی مسئلہ نہیں ہے اس پرکارروائی جاری ہے اگلے دس دن کے اندر اندر حکومت اپنی پالیسی کا اعلان کردے گی ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی شیخ صلاح الدین نے کہا کہ ہم مردم شماری کے نتائج مسترد کرتے ہیں کراچی کی آبادی کم بتائی گئی ہے ہماری حکومت کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کی مردم شماری مسترد کرتی ہے کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنمائوں پر قاتلانہ حملے بارے تحریک التواء پیش کیں لیکن زیر بحث نہیں لائی گئی لیڈروں کو روزانہ دھمکیاں مل رہی ہیں ہمیں سکیورٹی فراہم کی جائے عابدہ آصف کو شہید کیا گیا لیکن قاتل نہیں پکڑے گئے اس میں کوئی خفیہ ہاتھ ہیں جو کام کررہے ہیں خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملہ اور مردم شماری کے نتائج پر ایم کیو ایم نے واک آئوٹ کیا اور ایوان کی کارروائی چھوڑ کر باہر چلے گئے طلال چوہدری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر تنقید فیشن بن گیا ہے اپوزیشن پوائنٹ سکورننگ کررہی ہے صوبائی حکومتیں نیپ پر حصہ دار ہے ایوان میں حکومت خود مکمل تفصیلات فراہم کرنے پر تیار ہے بیس سال سے ملک میں دہشتگردی کی جنگ لڑ رہے ہیں ہماری حکومت نے ایک قومی نقطہ نظر سامنے پیش کیا ہم سے پہلے کوئی NARATIVE میں نہیں صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ داری پوری کریں صوبائی حکومتیں بتائے کہ لوڈ سپیکر نفرت لٹریچر روکنے پر کتنا کم کیا ہے نیشنل ایکشن پلان پر عمل سے ہی ملک میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے صوبوں بارے ذمہ داریاں بھی اب ایوان میں آنی چاہیے کے پی کے حکومت نے فاٹا کے حصہ کے فنڈز فراہم نہیں کئے صرف ایوان میں اپوزیشن حکومت پر تنقید کرنا عچاہتی ہے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ سسٹم چلانا چاہتے ہیں تو اپوزیشن ہم پر یقین کرے ماضی میں فاٹا اصلاحات بارے کیوں نہیں سوچا پہلی دفعہ فاٹا کا ترقیاتی پیکج چوبیس ارب ہے مزید ایک سو دس ارب روپے ترقیاتی بجٹ ملے گا فاٹا اصلاحاتی بل اکثریت سے پانچ سال کے اندر اندر اصلاحات پر عمل ہوگا اس کو مسئلہ نہ بنایا جائے اگلے دس دن کے اندر وزیراعظم پالیسی کا اعلان کریں فاٹا کے لوگ اور پارلیمٹنیری تھوڑا صبر کرے اور پوائنٹ سکورنگ سے گریز کریں ۔