حکومت کو عوامی مسا ئل سے کو ئی دلچسپی نہیں، مہرین انور راجہ

جمعرات 21 ستمبر 2017 17:01

حکومت کو عوامی مسا ئل سے کو ئی  دلچسپی نہیں، مہرین انور راجہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ اسے عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں، ایک بیان میںانہوںنے کہاکہ کچھ روز قبل پڑول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا اور اب بجلی کی قیمت بڑھا دی گئی ہے ، عوام کے لئے ہر آنے والا دن مشکل ہوتا جارہا ہے ، ن لیگ کے دور میں ہر دن بجٹ آتا ہے اور عوام کے لئے مشکلات میں اضافہ ہوجاتا ہے ، روز نئے ٹیکس لگتے ہیں اور روز مہنگائی کی لہر آتی ہے ،انہوں نے کہاکہ ن لیگ کو اب اپنی مقبولیت کا انداز ہ ہوگیا ، ن لیگ کا ووٹ بنک مسلسل کم ہورہا ہے ، اگر مسلم لیگ ن نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو پھر عام انتخاب میں اسے عبرتناک شکست ہوگی اور اس کا نام لینا والا کوئی نہیں ہوگا ، ن لیگ کی مقبولیت کا گراف پہلے ہی گر چکا ہے اور اب اسے مزید گرنے سے بچانے کے لئے ن لیگ کے قائدین سوچ بچا رکریں۔