خیبر ایجنسی میں کسٹم کے عملے پر حملے کی کوشش ناکام،اہلکا ر زخمی

کسٹم عملے کی گاڑی پشاور سے طورخم کسٹم ہاوس جارہی تھی، حکام

جمعرات 21 ستمبر 2017 16:54

خیبر ایجنسی میں کسٹم کے عملے پر حملے کی کوشش ناکام،اہلکا ر زخمی
خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے صدوخیل میں پاک افغان شاہراہ کے کنارے دھماکا ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

میڈیاکے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے صدوخیل میں پاک افغان شاہراہ کے کنارے دھماکا اس وقت ہوا جب کسٹم عملہ کی گاڑی گزررہی تھی تاہم دھماکے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

خاصہ دارفورس ذرائع کے مطابق دھماکے میں کسٹم عملہ کا ایک سپاہی زخمی ہوا جسے لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس حوالے سے پولیٹیکل انتظامیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم عملے کی گاڑی پشاور سے طورخم کسٹم ہاوس جارہی تھی اوردھماکے سے کسٹم عملے کی گاڑی کو جزوی نقصان ہوا جب کہ علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :