قومی جوجٹسو ٹیم ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز میں شرکت کے بعد واپس وطن پہنچ گئی

جمعرات 21 ستمبر 2017 16:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) قومی جوجٹسو ٹیم ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز میں شرکت کے بعد واپس وطن پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے سیکیورٹی آفیسر کیپٹن(ر) محمد اشرف نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا، قومی جوجٹسو ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایشین انڈور مارشل آرٹس گیمز میں ایک طلائی، دو چاندی اور چار کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر سات تمغے حاصل کئے۔

قومی جوجٹسو ٹیم کا 15 رکنی دستہ 10 مرد ، 4 خواتین اور ایک آفیشل پر مشتمل تھا، مرد کھلاڑیوں میں جہانزیب رشید لون، احمد مجتبیٰ، محمد عابد، رانا وقار عمیر، ذاکر حسین، حامد علی، رفیق صدیق، شاہ زیب نواز جنجوعہ، محمد عمیر، ابوہریرہ جبکہ چار خواتین کھلاڑیوں میں سونیا منظور، کومل ایمانوئل، ارم کنول اور آمنہ شامل تھیں جبکہ کاظم علی نے مینجر کے فرائض انجام دیئے۔