میرا بس چلے تو میں اسحاق ڈار کو جوتے مارتا ہوا وطن واپس لاؤں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 ستمبر 2017 15:52

میرا بس چلے تو میں اسحاق ڈار کو جوتے مارتا ہوا وطن واپس لاؤں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اگر ہم میاں صاحب کے سمدھی کی بات کریں تو اسحاق ڈار اگر آ گئے تو آ گئے ورنہ انہیں پکڑ کر لایا جائے۔

(جاری ہے)

اگر وہ وطن واپس نہ ہوئے تو پھر چاہے وہ برطانیہ ہوں یا متحدہ عرب امارات کی ریاست میں، ان کا انٹر پول کا وارنٹ نکلے گا اور ان کی جائیداد بھی ضبط ہو گی ۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے ملک میں اب تک کی سب سے بد ترین معاشی دہشتگردی کی ہے ۔ اگر میرا بس چلے تو میں انہیں وہاں سے جوتے مارتے ہوئے، پریڈ کرواتے ہوئے وطن واپس لے کر آؤں جس نے پاکستان کو بطور ریاست قرضوں میں دھکیل دیا ہے اور خود جا کر اب باہر بیٹھ گیا ہے۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :