ایم کیو ایم پاکستان کے سلمان مجاہد بلوچ کو سکیورٹی خدشات

جمعرات 21 ستمبر 2017 16:37

ایم کیو ایم پاکستان کے سلمان مجاہد بلوچ کو سکیورٹی خدشات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کو سکیورٹی خدشات ، پارٹی قیادت کے حکم پر آمدورفت محدود کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی طرف سے ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کو ایم کیوایم لندن کی طرف سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔سکیورٹی خدشات کے بعد ایم کیوایم پاکستان کی قیادت نے سلمان مجاہد بلوچ کو آمدورفت محدود کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 سے منتخب رکن ہیں ۔