جامعہ کراچی سے انصارالشریعہ کے مزید 3دہشت گرد گرفتار

ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، اسلحہ اور لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوا ہے، پولیس حکام

جمعرات 21 ستمبر 2017 16:37

جامعہ کراچی سے انصارالشریعہ کے مزید 3دہشت گرد گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) پولیس اور حساس ادارے نے جامعہ کراچی کی اسٹاف کالونی میںکارروائی کرکے انصار الشریعہ کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار پر قاتلانہ حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے اور اب تک متعدد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

کارروائی انصارالشریعہ کے گرفتار ملزم دانش کی نشاندہی پر کی گئی، حراست میں لیے گئے افراد اسٹاف کالونی کے رہائشی نہیں ہیں۔دوسری جانب جامعہ کراچی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جامعہ کی حدود میں کسی ادارے نے کارروائی نہیں کی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خواجہ اظہار پر حملہ میں ملوث کالعدم انصار الشریعہ سے تعلق رکھنے والے عبدالکریم سروش صدیقی کو اس کے 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا تھا جو جامعہ کراچی کے طالب علم تھے جس کے بعد فورسز نے جامعہ کی مسلسل نگرانی شروع کردی تھی اور جامعہ کے طلبا کا ریکارڈ خفیہ اداروں کو دینے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ جامعہ کراچی کی اسٹاف کالونی سے لیکچرار کو ان کے بیٹے سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ایک بارپھر جامعہ کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر انصارالشریعہ کے 3 مزید دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عبدالکریم سروش صدیقی کے پیچھے کوئی بڑا ماسٹر مائنڈ ہے، ملزم کا گروپ نو لڑکوں پر مشتمل تھا، ملزم کے دیگر دوستوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :