ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلے ،

لینڈ ریونیو کے 100سے زائد افسران ،درجنوں کمشنرز،ایڈیشنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز تبدیل

جمعرات 21 ستمبر 2017 15:49

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلے ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلے کیے گئے ہیں، ان لینڈر یونیو کے 100سے زائد افسران کو تبدیل کردیا گیا،درجنوں کمشنرز،ایڈیشنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرزکو تبدیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایف بی ار میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ،ان لینڈ ریونیوں کے 100 سے زائد افسران کو تبدیل کردیا گیا،درجنوں کمشنرز ،ایڈیشنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کردیا گیا،کمشنرزون فور کارپریٹ ریجن کراچی امتیاز علی سولنگی کو کمشنر زون اسلام آباد تعینات کردیا گیا، کمشنراپیل ون اسلام آباد امتیاز احمد کو کمشنرآرٹی او راولپنڈی تعینات کردیا گیا،رضوان احمد عزمی کمشنر بہاولپور کو تبدیل کرکے کمشنر اپیل گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا۔

کمشنرا پیل گوجرانوالہ امجد فارق کمشنر کو آرٹی او لاہور تعینات کردیا گیا۔