Live Updates

تحریک انصاف کا عوامی مرکز اور اتوار بازارآتشزدگی واقعے پرتحقیقا تی کمیشن بنانے کا مطالبہ

آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات صفر ہیں، وفاقی دارالحکومت میں اکثریتی عمارتوں میں آگ بجھانے کے انتظامات نہیں ، اسپیکر قومی اسمبلی کو تمام اداروں کے فایر آڈٹ کے احکامات جاری کرنے چاہئیں،، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اسد عمر سی ڈی اے کو تمام اداروں میں آگ بجھانے کے انتظامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے‘وزیر مملکت تعلیم بلیغ الرحمان

جمعرات 21 ستمبر 2017 15:49

تحریک انصاف کا عوامی مرکز اور اتوار بازارآتشزدگی واقعے پرتحقیقا تی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف عوامی مرکز آتشزدگی واقعہ اور اتوار بازار واقعے پر حاضر سروس جج کی سربراہی میں تقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اسد عمر نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات صفر ہیں، وفاقی دارالحکومت میں اکثریتی عمارتوں میں آگ بجھانے کے انتظامات نہیں ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کو اس ضمن میں فوری طور پر تمام اداروں کے فایر آڈٹ کے احکامات جاری کرنے چاہئیں،وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان نے کہا کہ سی ڈی اے کو تمام اداروں میں آگ بجھانے کے انتظامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پینل آف چیئر کے منتخب چیئرمین محمود بشیر ورک نے صدارت سنبھالی۔ اجلاس میں نکتہ اعتراض پر پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن اسمبلی اسد عمر نے کہا کہ اتوار بازار میں لگنے والی آگ کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ آگ بجھانے کے انتظامات کئے جائیں مگر اس کے کچھ دن بعد عوامی مرکز میں آگ لگ گئی، جس سے نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین اتوار بازار کی حکومت تو مدد کرنی چاہیے اور عوامی مرکز میں 25آئی ٹی سے متعلقہ کمپنیوں کے دفاتر تھے، حکومت کو ان کے نقصانات کا بھی ازالہ کرنا چاہیے، قومی اسمبلی میں اس تمام پارٹیوں کی نمائندہ کمیٹی بھی بننی چاہیے اور قومی اسمبلی فی الفور وفاقی حکومت کے تمام اداروں کے فائیر آڈٹ کی ہدایات جاری کرے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات