شاہد خاقان عباسی اپنے آپ کو وزیراعظم سمجھیں انہیں یقین نہیں آ رہاکہ وہ وزیراعظم ہیں، سراج ا لحق

جمعرات 21 ستمبر 2017 15:49

شاہد خاقان عباسی اپنے آپ کو وزیراعظم سمجھیں انہیں یقین نہیں آ رہاکہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اپنے آپ کو وزیراعظم سمجھیں انہیں یقین نہیں آ رہا کہ وہ وزیراعظم ہیں، جب تک اسحاق ڈار پر مقدمات ختم نہیں ہو جائے انہیں سرکاری اختیارات استعمال نہیں کرنے چاہئیں، پیپلز پارٹی جب اپوزیشن میں ہوتی ہے تو انہیں بے نظیر بھٹو کا کیس یاد آ جاتا ہے جب وہ حکومت میں ہوتی ہے تو بھول جاتی ہے۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں جو پوسٹر لگائے جا رہے ہیں وہ کھلم کھلا پاکستان دشمنی ہے، سوئٹزرلینڈ جیسے ملک میں ایسا ہونا افسوسناک ہے، حکومت نے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا جب پانامہ میں نام آیا تو ہمارا مطالبہ تھا کہ وہ استعفیٰ دیں، اگر وہ ہماری بات مان لیتے تو ان کی عزت رہ جاتی، جب تک اسحاق ڈار پر مقدمات ختم نہیں ہو جاتے انہیں سرکاری اختیارات استعمال نہیں کرنے چاہئیں، وہ اپنے آپ کو کلیئر کریں۔

سراج الحق نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اپنے آپ کو وزیراعظم سمجھیں، انہیں یقین نہیں آرہا کہ وہ وزیراعظم ہیں، پیپلز پارٹی جب اپوزیشن میں آتی ہے تو بے نظیر بھٹو کا کیس انہیں یاد آ جاتا ہے، جب حکومت میں ہوتی ہے تو بھول جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ میں جن لوگوں کا نام آیا ہے ان کے خلاف بھی عدالت جائیں گے۔