لاہور ہائیکورٹ کا سانحہ ماڈل ٹائون رپورٹ منظرعام پر لانے کا حکم ،

احکامات ہوم سیکڑی پنجاب کو بھجوا دیے گئے

جمعرات 21 ستمبر 2017 15:49

لاہور ہائیکورٹ کا سانحہ ماڈل ٹائون رپورٹ منظرعام پر لانے  کا حکم ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ سانحہ ماڈل ٹائون رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیدیا،سانحہ ماڈل ٹائون 17جون 2014کو پیش آیا تھا جس میں14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے،جسٹس علی نقوی نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلے میں رپورٹ کو پبلک کرنے کا حکم دیدیا، اس ضمن میں احکامات ہوم سیکڑی پنجاب کو بھجوا دیے گئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سانحہ ماڈل ٹائوں کمیشن رپورٹ سامنے لانے کیلئے درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیدیا ،17جون 2014 کو سانحہ ماڈل ٹائون پیش آیا تھا، جس میں 14افراد جاں بحق ہوئے تھے،جس کے بعد سے تحقیقاتی کمیٹیاں بھی بنیں،ایف آرکٹیں کیس چلے ،اس ضمن میں کچھ پولیس اہلکار گرفتار بھی کیے گئے تھے ، جس کہ بعد ایسا تاثر ملا تھا کہ کیس فائلو کی نذر ہوگیا ہے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی نقوی نے سماعت کے بعد سانحہ ماڈل ٹائون رپورٹ کو پبلک کرنے کا حکم دیدیا ،ہوم سیکٹری پنجاب کو حکم دیا گیا کہ رپورٹ کو فوری پبلک کیا جائے،کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔