دریائے جہلم پر زیر تعمیر کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے ،ْ منصوبے کو مقررہ مدت دسمبر 2021 ء سے نو ماہ قبل مکمل کرلیا جائیگا ،ْ چینی میڈیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 15:32

دریائے جہلم پر زیر تعمیر کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء)چینی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ دریائے جہلم پر زیر تعمیر کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے اور اس منصوبے کو مقررہ مدت دسمبر 2021 ء سے نو ماہ قبل مکمل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چین کے معروف اخبار گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کروٹ پن بجلی منصوبے کی پیداواری صلاحیت 720 میگا واٹ ہے ،ْسستی بجلی کے باعث یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان میں بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد دے گا بلکہ اس سے صنعتی ترقی کی رفتار بھی تیز ہوگی یہی وجہ ہے کہ مقامی آبادی اور سرکاری اداروں کے حکام نے اس منصوبہ پر کام کرنے والے چینی ماہرین سے بھرپور تعاون کیا اور منصوبہ کے مقام کے قریب رہائش پذیر افراد نے خوشی سے اپنی زمینیں اور مکانات اس منصوبے کی تکمیل کیلئے فروخت کردیئے۔

مقامی آبادی اور حکام کے اس تعاون کی وجہ سے ہی یہ اہم منصوبہ مقررہ مدت سے نو ماہ پہلے مکمل ہونے کے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ اس منصوبے کی اہمیت کے پیش نظر اسے سی پیک کا حصہ بنایا گیا ہے اور تیزی سے تکمیل کے باعث سے سی پیک کے فلیگ شپ منصوبے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔