مختلف رم سٹیشنوں سے ایک لاکھ95 ہزار400کیوسک پانی کا اخراج

جمعرات 21 ستمبر 2017 15:16

مختلف رم سٹیشنوں سے ایک لاکھ95 ہزار400کیوسک پانی کا اخراج
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) انڈس ریورسسٹم اتھارٹی(ارسا) نے مختلف رم سٹیشنوں سے ایک لاکھ95 ہزار400کیوسک پانی چھوڑا جبکہ پانی کی آمدایک لاکھ700کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

ارسا کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1528.87فٹ ریکارڈ کی گئی جو ڈیڈ لیول سے 132.87 فٹ زیادہ ہے، ڈیم میں پانی کی آمد 59ہزار200اور اخراج ایک لاکھ 10ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1215.40 کیوسک ریکارڈ کی گئی جو ڈیڈلیول سے 165.40فٹ بلند ہے ، ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ 10ہزار اوراخراج 55 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔کالاباغ، تونسہ اورسکھر کے رم سٹیشنوں سے بالترتیب ایک لاکھ 23ہزار700، ایک لاکھ 29 ہزاراور33 ہزار900کیوسک پانی خارج کیا گیا۔ اسی طرح نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل سے 9 ہزار600کیوسک پانی چھوڑا گیا۔

متعلقہ عنوان :