بھارت سوئٹزر لینڈ میں مختلف اورگنائزیشن کے ذریعہ پاکستان کے خلاف مہم جوئی میں مصروف ہے، نعیمہ کشور

جمعرات 21 ستمبر 2017 14:55

بھارت سوئٹزر لینڈ میں مختلف اورگنائزیشن کے ذریعہ پاکستان کے خلاف مہم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور نے کہا ہے کہ بھارت سوئٹزر لینڈ میں مختلف اورگنائزیشن کے ذریعہ پاکستان کے خلاف مہم جوئی اور بلوچستان کی آزادی کے حوالے اہم مقامات پر اشتہارات لگوارہا ہے۔ حکومت کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئے۔ وزیر خزانہ ابھی ملزم ہیں مجرم نہیں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی حج کرپشن کے حوالے سے جیل گئے تھے۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ گزشتہ ایک سال سے ہمارے خلاف اپنی سرزمین کیوں استعمال ہونے دے رہا ہے۔ بھارت مختلف آرگنائزیشن کو فنڈنگ کرتا ہے جو پاکستان کے خلاف مہم جوئی اور بلوچستان کی آزادی کے حوالے سے اہم مقامات پر اشتہارات لگوائے جارہے ہیں پاکستان کی اس حوالے سے خاموشی کیوں بلکہ حکومت پاکستان کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ ابھی ملزم ہیں مجرم نہیں انہیں عدالت میں ضرور پیش ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حج کرپشن کیس سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے بھی اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا سامنا کیا وہ جیل گئے اور مقدمات سے بری ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :