پاکستان کے خلاف بلوچستان کی آزادی کے پوسٹر لگانے پر سوئٹزر لینڈ کو شرم آنی چاہئے، اعجاز الحق

جمعرات 21 ستمبر 2017 14:55

پاکستان کے خلاف بلوچستان کی آزادی کے پوسٹر لگانے پر سوئٹزر لینڈ کو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت اور افغانستان کی ملک کے اندر دہشت گردی کے حوالے سے کھل کر بات کرنی چاہئے، پاکستان کے خلاف بلوچستان کی آزادی کے حوالے سے پوسٹر لگانے پر سوئٹزر لینڈ کو شرم آنی چاہئے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار بڑی ہمت والے ہیں انہوں نے ماضی میں بھی جیل کاٹی ہے جبکہ اثاثہ جات کے حوالے سے جے آئی ٹی کو بڑا ڈبہ فراہم کیا انہیں عارضی طور پر عہدے سے علیحدہ ہو جانا چاہئے ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے پاس عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت اور افغانستان گٹھ جوڑ ‘ ملک کے اندر دہشت گردی کے حوالے سے بھارت کے کردار بارے کھل کر بات کرنے کا سنہری موقع ہے جبکہ اس حوالے سے ثبوت بھی فراہم کرنے چاہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد خودمختار ملک ہے ۔

(جاری ہے)

سوئٹزر لینڈ میں پوری دنیا کا چوری کا پیسہ رکھا ہوا ہے پاکستان کے حوالے سے اس کی اس طرح کی مہم جوئی درست نہیں ، سوئٹزر لینڈ کو اس حرکت پر شرم آنی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ کے وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ ایسی نوبت نہیں آنی چاہئے انہیں اپنے عہدہ سے علیحدہ ہو کر مقدمات کا سامنا کرنا چاہئے، وفاقی وزیر اسحاق ڈار بڑی ہمت والے ہیں انہوں نے ماضی میں بھی جیل کاٹی ہے جبکہ اثاثہ جات کے حوالے سے جے آئی ٹی کو بڑا ڈبہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سب سے بالاتر ہے ۔

متعلقہ عنوان :