کوہالہ ہائیڈل پراجیکٹ متاثرین کو دیوار سے نہیں لگایا جاسکتا

جمعرات 21 ستمبر 2017 14:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء)کوہالہ ہائیڈل پراجیکٹ متاثرین کو دیوار سے نہیں لگایا جاسکتا ہے۔ سماجی شخصیت راجہ اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت یا پراجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنی جو مرضی تقرریاں کرے جس نے کمائی کرنے ہے کر لے‘ میں اس سے قبل بھی انتظامیہ کو آگاہ کرچکا ہوں مقامی متاثرین کو نظرانداز کرنے کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

جو جتنا بڑا سورس استعمال کرنا چاہے کرلے۔ کوئی کام کوہالہ سے شروع کرے یا سراں سے لیکن درمیانہ حصہ ہڑیولہ ہے اس پر کام ہرگز نہیں کرنے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زمینیں کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہم مذاکرات کے بغیر کسی معاہدے کے زمینیں نہیں دینگے۔ معائدے سے قبل کوئی بھی شخص اس طرف رخ نہ کرے۔ ورنہ سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑیگا۔