ڈاکوئوں کی ربڑ کی گولیوں کے استعمال کے حوالے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 21 ستمبر 2017 14:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پولیس کی گولیاں چوری ہونے لگیں یا مارکیٹ میں آ گئیں، شہر میں ڈکیتی کے دوران ربڑ کی گولیوں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سول لائنز ڈویژن اور تھانہ لٹن روڈ کی حدود میں نیو چوبرجی پارک میں ڈکیتی دوران ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا واردات میں ربڑ کی گولیوں کے استعمال پر گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ کیونکہ ربڑ کی گولیاں صرف پولیس کے زیر استعمال ہوتی ہیں اینٹی رائٹ فورس کو ربڑ کی گولیاں سپیشل منگوا کر دی جاتی ہیں۔