کرکٹ کے میدان میں انضمام الحق اور شاہد آفریدی کی واپسی ،ْچھکوں کی بارش کر دی

جمعرات 21 ستمبر 2017 14:03

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) شمالی وزیر ستان کی تحصیل میران شاہ میں خیر سگالی میچ میں پاکستان الیون کی جانب سے شاہد آفریدی اور انضمام الحق نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ہجوم کو پرجوش کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میران شاہ کے یونس خان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان الیون نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو یاسر حمید اور کامران اکمل نے اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا جس کے بعد جیسے ہی شاہد آفرید ی اور انضمام الحق میدان میں آئے تو کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ پرجوش ہو گئے ۔

دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ،شاہد آفریدی نے روائیتی طور پر جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 80سکور بنائے،انہوں نے ایک ہی اوور میں چار چھکے بھی لگائے ،انضمام الحق نے 28سکو ر بنائے جس کے ساتھ ہی پاکستان الیون نے مقررہ اوورز میں 254سکور بنائے ۔

متعلقہ عنوان :