پاکستان الیون اور برطانوی میڈیا الیون کے درمیان میچ سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا

تمام کھلاڑیوں کو روایتی پگڑیاں پہنائی گئیں ،ْ میچ کو امن کپ کا نام دیا گیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 14:03

میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) پاک فوج کے زیر اہتمام پاکستان الیون اور برطانوی میڈیا الیون کے درمیان میچ سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا، تمام کھلاڑیوں کو روایتی پگڑیاں پہنائی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی، پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے تعاون سے میران شاہ کے یونس خان اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا، میچ کو ’’امن کپ‘‘ کا نام دیا گیا، یہ پاکستان الیون اور یوکے میڈیا الیون کے مابین میران شاہ کے یونس خان کرکٹ سٹیڈیم میں خیر سگالی میچ تھا جس میں برطانوی میڈیا الیون نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کے لئے یونس خان کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :